Home sticky post 4 عالمی شہرت یافتہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

عالمی شہرت یافتہ ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

Share
Share

سینیگال:اپنے منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر ’’کھابے لامے‘‘ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے اطالوی شہرت یافتہ کھابے لامے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

کھابے نے گزشتہ برس اپنے مذہب سے متعلق بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ حافظِ قرآن بھی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں کھابے نے لکھا ہے کہ ’’میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے۔

خیال رہے کہ سینیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر کھابے لامے کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 81 ملین سے زائد ہے۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے...

چیمپئنز ٹرافی ،پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا

دبئی: چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔...

شہید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل ہوگی، شرکت کے لئے بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت

بیروت:لبنان میں کل 23 فروری کو حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن...

ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون نے قانونی جنگ چھیڑ دی

نیویارک:ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون...