Home نیوز پاکستان پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

Share
Share

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

1993 سے ہر سال 17 اکتوبر کو دنیا بھرمیں غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

اقوام متحدہ کے طے کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں پہلا ہدف دنیا بھر سے غربت کا خاتمہ ہے تاہم یہ ہدف تاحال تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

پاکستان کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے جسے صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات سمیت ایک مناسب معیار زندگی میسر نہیں، غربت کے ساتھ بیروزگاری اور معاشرے میں جرائم بھی بڑھتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی آبادی کا 7 فیصد یعنی تقریباً 575 ملین لوگ 2030 تک انتہائی غربت کا شکار رہ سکتے ہیں۔

غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، صاحبِ حیثیت افراد کی اخلاقی اور سماجی ذمے داری ہے کہ ضرورت مندوں افراد کی مدد کریں۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...