Home sticky post 4 ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا توانائی اجتماع شروع

ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا توانائی اجتماع شروع

Share
Share

ابوظہبی: ابو ظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے توانائی کے اجتماع ایڈیپیک 2025 کا آغاز ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایڈینک) میں ہو گیا، جس میں عالمی توانائی شعبے کی سرکردہ شخصیات شریک ہیں۔ وام کے مطابق یہ چار روزہ تقریب 6 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں مختلف ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور توانائی کے شعبے سے وابستہ اہم فیصلہ ساز شرکت کر رہے ہیں۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے زیر اہتمام اس پروگرام میں دنیا بھر سے تقریباً دو لاکھ پانچ ہزار شرکاء کی آمد متوقع ہے جو 172 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر 2,250 کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں، جبکہ 1,800 مقررین صنعت، سرمایہ کاری، اختراع اور پالیسی سازی جیسے موضوعات پر اظہارِ خیال کریں گے۔
ایڈیپیک 2025 ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کر رہا ہے کہ ابوظہبی عالمی سطح پر توانائی، صنعت اور ٹیکنالوجی کے مستقبل کی تشکیل میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جہاں مختلف شعبوں کے رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر غور و خوض کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...