Home sticky post 5 دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

دنیا کے طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو انتقال کرگئے

Share
Share

شکار پور:دنیا کے طویل القامت افراد میں سے ایک 55 سالہ نصیر سومرو طویل علالت کے بعد شکارپور میں انتقال کرگئے۔

7 فٹ 9 انچ طویل نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ وہ کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

انھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے لیے وہ متعدد بار مختلف اسپتالوں میں داخل بھی ہوئے تھے۔ انھیں کراچی بھی لایا گیا تھا۔

گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔

تاہم چند ماہ سے ان کی مزید خراب ہوگئی تھی ان کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دراز قد ہونے کے باعث پوری دنیا میں نصیر سومرو نے پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔ جس پر حکومت نے انھیں قومی ائیرلائن میں ملازمت بھی دی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...