Home Uncategorized ‎ایکس کے ’بلاک بٹن‘ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

‎ایکس کے ’بلاک بٹن‘ میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

Share
Share

نیو یارک:ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک کا آپشن ہوتا ہے جس کے تحت کوئی بھی صارف کسی کو بھی بلاک کرسکتا ہے، جس کے بعد بلاک شدہ صارف کی پوسٹس نظر نہیں آتیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر کے ماہرین نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بلاک بٹن کے فیچرز میں تبدیلی کر دی گئی، اب بلاک ہونے والا شخص بلاک کرنے والے شخص کے جواب کو پڑھنے کے قابل ہوگا۔

یعنی اگر اب کوئی بھی شخص بلاک کئے گئے صارف کی کسی بھی پوسٹ پر کوئی بھی جواب یا ریپلائی لکھے گا تو بلاک ہونے والا شخص اس جواب کو پڑھ سکے گا اور اس کا جواب بھی دے سکے گا،تاہم ابھی تک دونوں کو ایک دوسرے کی پوسٹس نظر نہیں آئیں گی لیکن دونوں کسی بھی پرانی پوسٹ میں ایک دوسرے کے لئے لکھے گئے جملے پڑھ سکتے ہیں۔

ایکس ماہرین کے مطابق مذکورہ قدم اس لئے اٹھایا گیا تاکہ بلاک ہونے والا صارف یہ جان سکے کہ اس کے حوالے سے دوسرا شخص کیا لکھ اور کیا سوچ رہا ہے؟

ساتھ ہی ایکس کی جانب سے واضح کیا گیا کہ پلیٹ فارم کے بلاک بٹن میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں لیکن مزید تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...