Home Uncategorized یمنیٰ زیدی اپنے حسن کی دیوانی ، خود ہی اپنی خوبصورتی کی تعریفیں

یمنیٰ زیدی اپنے حسن کی دیوانی ، خود ہی اپنی خوبصورتی کی تعریفیں

Share
Share

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی کی تعریف کردی۔

ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’، ‘صدقے تمہارے’ اور ‘بختاور’ میں جاندار اداکاری کرکے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی شہرت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی اپنے میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا کے ساتھ موجود ہیں اور میک اپ کروانے کی تیاری کررہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی ویڈیو میں اپنے میک اپ آرٹسٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت بنانے والے ہیں۔

اداکارہ میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر تابش کھوجا زور زور سے قہقہے لگانے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ واقعی میں یہ سچ ہے کہ یمنیٰ زیدی میک اپ کے بغیر بھی بہت حسین ہیں، اللہ نے اْنہیں بہت حسن دیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...