Home Uncategorized یاسر حسین نے شوبز اسٹارز کے درمیان طلاق کی بڑی وجہ بتا دی

یاسر حسین نے شوبز اسٹارز کے درمیان طلاق کی بڑی وجہ بتا دی

Share
Share

کراچی: پاکستانی اداکار و رائٹر یاسر حسین نے شوبز اسٹارز کے درمیان طلاق کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ بتا دی۔کہتے ہیں اداکاروں میں انا کی وجہ سے رشتہ خراب ہوجاتاہے۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ملیحہ رحمان کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں ناکام کیوں ہوجاتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ دو اداکاروں کے درمیان ہونے والی شادی تو کامیاب ہوسکتی ہے لیکن دو اسٹارز کی شادی کا کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ جب میاں بیوی دونوں ہی اسٹارز ہوتے ہیں تو اُن کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ انا کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے۔

یاسر حسین نے کہا کہ میرے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہے وہ اسٹار اقرا ہے اور مجھے اپنی بیوی کو اسٹار کہنے میں بالکل برا نہیں لگتا، اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہوگا اور وہ اسٹار اقرا ہے کیونکہ اقرا کو اُن کے کام کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ سوشل میڈیا پر مجھ سے زیادہ مقبول ہیں، اسی لیے میرے لیے وہ ہی اسٹار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں ان ہی جوڑوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے جن میں میاں بیوی دونوں ہی اسٹارز تھے کیونکہ اسٹارز میں انا زیادہ ہوتی ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ان کی طلاق صرف انا کی وجہ سے ہوئی، شاید کوئی دوسری بات بھی ہوسکتی ہے کیونکہ میں کسی سے ذاتی طور پر نہیں ملتا لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ سب سے بڑی وجہ انا ہی ہے۔

یاسر حسین نے مزید کہا کہ دو اسٹارز کبھی بھی ایک جگہ رہ ہی نہیں سکتے، اکثر فلموں اور ڈراموں میں دو اسٹارز کے درمیان جھگڑے ہوجاتے ہیں، اُن کے میک اپ رومز الگ ہوجاتے ہیں تو پھر ایک گھر میں کیسے رہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی جوڑوں کی طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں احد رضا میر اور سجل، ثنا جاوید اور عمیر جیسوال، آغا علی اور حنا الطاف، عمران اشرف اور کرن اشفاق، شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف، فریال محمود اور دانیال راحیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...