Home Uncategorized یمنی افواج کا بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا

یمنی افواج کا بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کر دیا

Share
Share

یمن : لبنان اور فلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کا انتقام لیتے ہوئے یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحمتی فورسز کی جانب سے عراق سے بھی مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحی ساری نے کہا ہے کہ تازہ حملے میں تین امریکی ڈسٹرائیر نشانہ بنائے گئے جو کہ اسرائیل کی مدد کے لیے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹ اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب غزہ پر حملے بند نہیں کرتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...