Home sticky post 5 نوجوان نے یوٹیوب پر ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی کوشش میں ہی ٹیسٹ پاس کرکے 3 لاکھ روپے بچا لیے

نوجوان نے یوٹیوب پر ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی کوشش میں ہی ٹیسٹ پاس کرکے 3 لاکھ روپے بچا لیے

Share
Share

لندن:برطانیہ میں ایک نوجوان نے محض یوٹیوب پر ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی دفعہ میں ہی ٹیسٹ پاس کیا اور تقریباً 1,000 برطانوی پاؤنڈز (3 لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپے) بچا لیے۔

اس نوجوان کا نام اولی برڈ ہے جس نے یوٹیوب ٹیوٹوریلز استعمال کر کے خود ڈرائیونگ سیکھنے کا فیصلہ کیا۔اولی نے تقریباً 30 گھنٹے ویڈیوز دیکھیں جن میں تجربہ کار انسٹرکٹرز نے ڈرائیونگ کے طریقے، سڑکوں کے قوانین، پارکنگ، کلچ کنٹرول، ریورس وغیرہ سمجھائے۔

اس کے علاوہ گو کارٹ ریسنگ اور کمپیوٹر ڈرائیونگ سیمولیٹر کی مدد سے اسٹیئرنگ، بریکنگ اور گیس کنٹرول جیسی عملی مہارتوں پر بھی نوجوان نے عبور حاصل کیا۔

نوجوان نے پھر ڈرائیونگ ٹیسٹ پہلی کوشش میں ہی کامیابی سے پاس کیا اور اس کے صرف تین ہفتے بعد ہی انہوں نے اپنی لرننگ پلیٹس اتار دیں۔ وہ ابھی 17 سال کے ہیں اور حال ہی میں 17ویں سالگرہ منائی ہے۔

اولی کے والدین نے ابتدائی طور پر اس طریقہ پر شک ظاہر کیا لیکن اولی نے ثابت کیا کہ اس طریقے سے سمجھ داری اور محنت دونوں ممکن ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ڈرائیونگ سیکھنے کے روایتی طریقہ کار میں تقریباً 1,200 سے 1600 برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوتے ہیں۔ اولی نے تقریباً 1,000 سے 1,300 برطانوی پاؤنڈز کی بچت کی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...