Home Uncategorized یوٹیوب کا ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش سے متعلق اہم اقدام

یوٹیوب کا ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش سے متعلق اہم اقدام

Share
Share

نیویارک:دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے ہنگامی طبی امداد سے متعلق مواد اور طریقہ کار کی ویڈیوز کو تلاش کرنے کو آسان کر دیا۔

ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ 10 جنوری سے یوٹیوب پر کسی بھی ہنگامی طبی امداد کے طریقہ کار سے متعلق مواد کو آسان کر دیا گیا اور نئے فیچر میں الگورتھم کو بھی بہتر کر دیا گیا۔

یعنی اب کوئی بھی شخص یوٹیوب پر جیسے ہی کسی بھی طبی ہنگامی امداد سے متعلق مواد تلاش کرے گا تو اسے سب سے پہلے مستند اداروں کی ویڈیوز نظر آئیں گی جبکہ سرچنگ کے دوران سسٹم خود بھی صارفین کو تجاویز پیش کرے گا۔

یوٹیوب کے مطابق جیسے ہی صارفین اب ہارٹ اٹیک لکھیں گے تو اس وقت نہ صرف ہارٹ اٹیک کے وقت طبی امداد دیئے جانے کے طریقہ کار کی ویڈیوز نظر آئیں گی بلکہ اس متعلق الگورتھم صارف کو تجاویز بھی دے گا کہ وہ ہارٹ اٹیک کی طبی امداد کیلئے فلاں فلاں ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق طبی ہنگامی امداد کا مستند مواد صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز کی صورت میں صارفین تک پہنچایا جائے گا، اس میں ایسی ویڈیوز کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جو غیر مستند چینلز کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہوں گی۔

یوٹیوب نے بتایا کہ صارفین سی پی آر، ہارٹ اٹیک، فالج اور ادویات کے اوور ڈوز جیسے مسائل کی مستند ویڈیوز ترجیحی بنیادوں پر دیکھ اور سرچ کر سکیں گے۔

مذکورہ تبدیلی کو فوری طور پر 10 جنوری سے نافذ کر دیا گیا، تاہم متعدد ممالک میں مذکورہ تبدیلی چند ہفتوں بعد ہونا شروع ہوگی اور ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان کی ویڈیوز صارفین کو نظر آئیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...