Home نیوز پاکستان “زینب کے پاپا”نے نامور یوٹیوبرز کومات دے دی

“زینب کے پاپا”نے نامور یوٹیوبرز کومات دے دی

Share
Share

لاہور: ‘زینب کے پاپا’ نے اپنی معنی خیز اور اسلامی تعلیمات سے بھرپور ویڈیوز کی بدولت نامور پاکستانی یوٹیوبرز کو شکست دے دی۔

ان دنوں پاکستانی یوٹیوب پر وی لاگرز کا راج چل رہا ہے، نوجوان نسل سے لیکر زائد عُمر کے افراد نے بھی یوٹیوب کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا ہے، ہر دوسرے شخص نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہوا ہے۔

یوٹیوب کی دُنیا میں زیادہ تر یوٹیوبرز ایسے ہیں جو ڈیلی اور فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں، ویوز اور سبسکرائبرز کی لالچ میں یوٹیوبرز اپنے گھر کے لڑائی جھگڑے وغیرہ بھی اپنے وی لاگز میں شامل کرلیتے ہیں۔

یوٹیوبرز اپنے وی لاگز کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، اس کمائی کو دیکھ کر اب کئی پاکستانی اداکاروں نے بھی اپنے یوٹیوب چینلز بنا لیے ہیں جہاں وہ بھی ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہیں۔

یوٹیوب پر جہاں ڈکی بھائی، کنول آفتاب، سِسٹرولوجی اور معاذ صفدر جیسے یوٹیوبرز اپنی فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں تو وہیں ان میں سے ایک ارشد خان المعروف ‘زینب کے پاپا’ بھی ہیں جو اپنی اسلامی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز بناتے ہیں۔

‘زینب کے پاپا’ کے نام سے مشہور ارشد خان کی اہلیہ پردے میں ہوتی ہیں جبکہ وہ خود بھی معنی خیز ویڈیوز بناکر صارفین کی ادا وصول کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ‘زینب کے پاپا’ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے تمام نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 7.89 ملین ہے، تیسرے نمبر پر سسٹرولوجی ہیں جن کے 4.69 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر معاذ صفدر ہیں جن کے 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...