Home کھیل ذکا اشرف کی پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد

ذکا اشرف کی پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں ذکااشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔ پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔ نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں بھی کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے اور ہم سب کی نیک تمنائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا خوشی ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ تجربات شیئر کیے۔ اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے اور وہ ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...