Home sticky post زرتاج گل آزادی مارچ کے سلسلہ میں قائم دو مقدمات سے بری

زرتاج گل آزادی مارچ کے سلسلہ میں قائم دو مقدمات سے بری

Share
Share

پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کو آزادی مارچ کے سلسلہ میں قائم دو مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات کی سماعت میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، عدالت نے باقی ملزمان کی حد تک کیس 27 مئی تک ملتوی کر دیا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر مقدمہ سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...