Home Uncategorized صہیونی فورسز کی اسکول پر بمباری،28 فلسطینی شہید ،54 زخمی

صہیونی فورسز کی اسکول پر بمباری،28 فلسطینی شہید ،54 زخمی

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اُس اسکول کو بمباری کا نشانہ بناکر تباہ کردیا جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول پر بمباری میں 28 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ 54 زخمی ہیں جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو دیر البلاح کے الاقصی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں 4 فلسطینیوں اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 3 فلسطینیوں کو محاصرے کے دوران شہید کر دیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 98 ہزار زخمی ہوگئے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...