پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کےلیے حمایت پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کو پاکستان میں خوش آمدید، یو اے ای نے اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے سرمایہ کاری کی اور مثبت کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلیے حمایت پر یو اے ای صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔