Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، 45 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، 45 نئے کیسز رپورٹ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 187 ہوگئی ہے ۔

ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ رواں سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 71 فیصد مرد جبکہ 29 فیصد خواتین ہیں، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے ۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک کل 58 افراد متاثر ہوئے، ہولی فیملی ہسپتال میں 56، ڈی ایچ کیو میں 20 ، فیڈرل جنرل ہسپتال میں 10 جبکہ بینظیر بھٹو ہسپتال میں 11 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 116 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...