Home نیوز پاکستان اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

Share
Share

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا سے متعلق عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے۔

 گزشتہ روز اسلاموفوبیا کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں سے آج دنیا اسلامو فوبیا کا عالمی دن منا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالمی دن منایا جائے گا، اسلاموفوبیا سے متعلق عالمی بیداری کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کا مقدمہ لڑنا میرے لیے قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں سے نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروری ہے، بھارت میں مسلم اقلیت کو بدترین جبر کا سامنا ہے، مسلمان ہونا کشمیریوں کا جرم بنا دیا گیا ہے جبکہ فلسطین کے مسلمانوں کو عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنانا معمول ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق کی اہمیت سے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے،اقوام متحدہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف عدم برداشت کے رویے کے خاتمے میں کردار ادا کرے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...