Home Uncategorized جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Share
Share

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ آج سہ پہر2 بجے جامعہ مطلع العوم بروری روڈ میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اْن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔
جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اْن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اْن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ آج سہ پہر2 بجے جامعہ مطلع العوم بروری روڈ میں ادا کی جائے گی۔
حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ پھر سے جے یو آئی کا حصہ بن گئے تھے۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما و سینئیر سیاستدان حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، حافظ حسین احمد ایک مدبر سیاستدان تھے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر عطا کرے، آمین۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیرداخلہ نے حافظ حسین احمد مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ حافظ حسین احمد نے ملک و قوم کی خدمت میں جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔

محسن نقوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Share
Related Articles

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...