Home سیاست سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کیانتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کیانتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان

Share
Share

سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کیانتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے دفعہ 144 صرف پی ٹی آئی پر لگائی گئی، لاہور میں دیگر جماعتوں کی تمام سرگرمیاں جاری ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنان سے درخواست ہے اس جال میں نہ پھنسیں، زمان پارک کو کنٹینرز، پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا۔

عمران خان نے کہا کہ یہ 8 مارچ کی طرح عوام اور پولیس میں تصادم کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کیخلاف جعلی مقدمات درج ہورہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کیسے لگ سکتی ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ریلی کو روکنے کے لیے نگران حکومت کی جانب سے انتظامات کرنا شروع دیے گئے تھے۔

نگران حکومت نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ زمان پارک جانے والے 30 سے زائد کنٹینرز کو پکڑ کر بند کر دیا گیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی...

وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی:وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے...

پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں،ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد:ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے...

برآمدات میں بتدریج اضافہ ،حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس...