Home Uncategorized سعودی شہزادہ اسلام آباد میں کروڑوں ڈالر کے ٹیک ہاؤس کا افتتاح کریں گے

سعودی شہزادہ اسلام آباد میں کروڑوں ڈالر کے ٹیک ہاؤس کا افتتاح کریں گے

Share
Share

سعودی شہزادے فہد بن منصور آل سعود نے اعلان کیا کہ ان کی ٹیکنالوجی کمپنی پیر کو اسلام آباد میں ’سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس‘ کا افتتاح کرے گی، جس کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔ سعودی شہزادے نے اس منصوبے کا اعلان سب سے پہلے جنوری 2023 میں فیوچر فیسٹ کے دوران کیا تھا۔

سعودی ٹیکنالوجی فرم کے مطابق ٹیک ہاؤس کی افتتاحی تقریب پیر، چھ مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ایک اعلامیے کے مطابق اس ٹیک ہاؤس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ’کاروبار کرنے میں زیادہ سے زیادہ آسانی کو فروغ دینا‘ ہے۔

شہزادہ فہد آئی ایل ایس اے انٹرایکٹو کے شریک بانی ہیں، جس کو پہلی بار 2009 میں پاکستانی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، اس کے دفاتر ریاض اور لاہور میں ہیں۔

یہ فرم تمام شعبوں میں موجودہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستانی اور سعودی رہنماؤں کے عزم کی عکاس ہے۔

سعودی عرب کے شہزادے فہد بن منصور آل سعود مختلف تکنیکی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...