Home Uncategorized سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیاجبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 577 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 8 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.98 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...