Home سیاست عام شہری صدر بننے کا خواہش مند، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

عام شہری صدر بننے کا خواہش مند، کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

Share
Share

اسلام آباد:صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کراچی میں ایک عام شہری نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادیے۔

صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کرلیے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار کو بتایا کہ فارم وصول ہوگئے ہیں اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک ہوگی۔

صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی جبکہ 5 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...