Home Uncategorized لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

Share
Share

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بالی ووڈ کے مقبول اداکار راج کپور نے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

لیلیٰ زبیری حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں شارجہ کپ میں انہیں مدعو کیا گیا تھا جہاں ان کی ملاقات راج کپور سے ہوئی۔
لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ میچ کے دوران ان کی اور راج کپور کی تصاویر کھینچی گئیں تو بھارتی اداکار نے ان تصاویر پر آٹو گراف مانگا اور بتایا کہ وہ اپنی پونا اکیڈمی میں لیلیٰ زبیری کے ڈرامے دکھاتے ہیں تاکہ شاگردوں کو اداکاری سکھائی جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر بہت فخر محسوس ہوا۔

https://youtube.com/watch?v=3bKhzydHnRE%3Fsi%3D9ufBVAXEkK021BfU

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں راج کپور نے جب انہیں اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کر دیا اور انکار کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  راج کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی لیکن انہوں نے اپنے ملک میں ہی کام کرنے کو ترجیح دی۔

معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی سینئر اداکارہ ہیں، انہوں نے کنکر، بے ایمان محبت، میرا پہلا پیار، ایک نئی سنڈریلا، در شہوار اور عینی کی آئے گی بارات، عشق لاحاصل اور جفا جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے وہ 2016 میں فلم تیری میری لو اسٹوری اور ’ تھوڑی سیٹنگ تھورا پیار ‘میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...