Home Uncategorized معروف ڈرامہ تیرے بن میں ’حیا‘ کا کردار کرنے پر سبینہ فاروق کو دھمکیاں

معروف ڈرامہ تیرے بن میں ’حیا‘ کا کردار کرنے پر سبینہ فاروق کو دھمکیاں

Share
Share

حالیہ دنوں میں جیو انٹرٹینمنٹ پر چلنے والے مقبول ڈرامہ تیرے بن میں حیا کا کردار کرنے پر اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

سبینہ نے ’تیرے بن‘ میں حیا کا کردار نبھایا جو کہ ایک منفی کردار تھا، ڈرامے میں مرکزی کردار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نبھا رہے ہیں جنہیں کافی پسند کیا جارہا ہے۔

تاہم اداکارہ سبینہ فاروق نے انسٹاگرام پر اطلاع دی کہ انہیں اس کردار کو کرنے کے بعد دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوری میں لکھا ’میں ڈراما تیرے بن میں اپنے کردار سے متعلق مداحوں کی بنائی گئی میمز سے محظوظ ہورہی تھی لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، یوٹیوب پر جعلی اور ناقابلِ قبول مواد ڈالا جارہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے‘۔

سبینہ نے سخت الفاظ میں لکھا کہ ‘کچھ جاہلوں کو کردار اور اداکار کے درمیان فرق نہیں معلوم ہوتا، میری ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنا غصہ مجھ پر نہ نکالیں اور جعلی یوٹیوب ویڈیوز بنانے والوں، آپ کی کمائی پر لعنت ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کو نہ دیکھیں، اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں ان افراد کے نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کرکے سب کو دکھاؤں گی اور پوسٹ کروں گی’۔

واضح رہے کہ سبینہ تیرے بن میں مرتسم  یعنی وہاج علی کی کزن ہیں جو مرتسم سے بے پناہ محبت کرتی ہے،  مرتسم کی شادی میرب (یمنیٰ زیدی) سے ہونے کے بعد حیا دونوں کو الگ کرنے کی کوششیں کرنے لگتی ہے جب کہ دونوں پرکالا جادو بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...