Home sticky post 4 موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کاشکار،5 افراد جاں بحق

موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کاشکار،5 افراد جاں بحق

Share
Share

چکوال :موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر الٹ جانے سے پانچ افراد جاں بحق 17 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

موٹر وے ایم ٹو کلر کہار کے قریب مسافر بس حادثے میں پانچ افراد جاں بحق زندگی کی بازی ہار گئے

حکام کے مطابق راولپنڈی سے وہاڑی جانے والی مسافر بس جس میں تیس سے زائد مسافر سوار تھے کلر کہار کے مقام پر پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس حکام موقع پر پہنچے اور امداد کاروائیاں شروع کرکے بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کا ابتداہی طبی امداد فراہم کرکے قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے پانچ مسافروں کی نعشوں کو بھی ٹرامہ سینٹر کلر کہار منتقل کردیاگیا حکام ہے مطابق زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
موٹر پولیس حکام کا کہناتھاکہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موقع کو محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا تاہم حتمی تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...