Home سیاست وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا عزم،جلد ملاقات پر اتفاق

وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا عزم،جلد ملاقات پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات، متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاء کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال اور تعزیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...