Home Uncategorized ویزا نہ ملنے پر پاکستانی دلہن اور بھارتی دلہے کا وڈیو کانفرنس کے ذریعے نکاح

ویزا نہ ملنے پر پاکستانی دلہن اور بھارتی دلہے کا وڈیو کانفرنس کے ذریعے نکاح

Share
Share

نئی دہلی: بھارتی شہر جودھ پور کے رہائشی ارباز خان کی کراچی میں رہنے والی آمنہ کے ساتھ بات طے ہوئی اور نکاح کی تاریخ بھی رکھ دی گئی تھی لیکن مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی دلہن کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور کے ارباز خان پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں کی شادی کراچی کی آمنہ کے ساتھ ہوئی۔ دلہا دلہن نے روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور دونوں جانب سے اہل خانہ نے بھی مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کی لیکن یہ نکاح ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوا تھا۔

جودھ پور میں نکاح خوان نے کراچی میں موجود دلہن کا بھارتی دلہے سے نکاح پڑھوایا اور اس کے بعد تمام رسومات بھی ورچوئل ادا کی گئیں۔ الگ الگ فوٹو سیشن بھی ہوئے۔

دلہے ارباز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابھی حالات ٹھیک نہیں اس لیے ویزہ نہیں ملا لیکن جلد حالات نارمل ہوجائیں گے تو ویزہ ملنے کی امید ہے۔ اب ہم شادی شدہ ہیں تو اس لیے ویزہ ملنے کی امید قوی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...