Home نیوز پاکستان چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی: اسحاق ڈار

چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہو گئی: اسحاق ڈار

Share
Share

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چینی فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری کر دیئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف سے متعلق  وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ معمول سے ہٹ کر پاکستان سے معاہدے کیلئے انتہائی سخت شرائط رکھ رہا ہے، قوم سے اس حوالے سے کوئی چیز نہیں چھپا رہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چند دوست ممالک نے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے وعدے کیے تھے، اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ وہ ان وعدوں کو مکمل کریں اور صرف یہی تاخیر کی وجہ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکومت کی طرف سے نہیں ہے، اس بار بات چیت بہت غیرمعمولی رہی، بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھے گئے، ہم نے اپنی طرف سے ہر چیز مکمل کر لی ہے

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...