Home سیاست کے پی اسمبلی، پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قراردادیں منظور

کے پی اسمبلی، پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی قراردادیں منظور

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کےخلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرن خان کی رہائی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔

قررداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی سےمتعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کےساتھیوں کےکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

 

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سےمتعلق قرادادمنظور کرلی گئی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلےنےواضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کو بہ لحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائیں۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جاتی ہے،تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی۔ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے،پابندی لگنےکی صورت میں عدالتی اورعوامی سطح پرفیصلےکےخلاف جائے گی۔

بعد ازاں صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف پرپابندی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...