Home نیوز پاکستان کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے 10 افراد شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا

کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے 10 افراد شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا

Share
Share

کوئٹہ: کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ سے کسٹم اہل کار سمیت 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد اغوا کرلیا گیا۔

اغوا کا یہ بڑا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل سیاحتی مقام شعبان پر پیش آیا جہاں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم چار افراد کو چھوڑ دیا اور 10 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی زرغون سے مسلح افراد شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...