Home Uncategorized ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر جھڑپ میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر جھڑپ میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Share
Share

تہران:ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر بارڈر گارڈز اور انتہاپسند تنظیم کے درمیان جھڑپ میں 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ہفتے کو ایران کی جنوب مشرقی سرحد پر ایک حملہ ہوا جہاں 10 ایرانی بارڈر گارڈز ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خطے میں موجود انتہاپسند تنظیم اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان یہ تازہ واقعہ ہے، جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ جھڑپیں افغانستان اور پاکستان سے ملحق سرحد کے قریبی علاقوں میں ہوئیں جہاں طویل عرصے سے ایرانی سیکیورٹی فورسز اور مذہبی تنظیم کے ساتھ کشیدگی جاری ہے۔

ایران کے وزیرداخلہ اسکندر مومینی نے سینئرپولیس کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں پر مشتمل ٹیم کو واقعے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

ایران کے مذکورہ سرحدی علاقے سیستان میں منشیات کے اسمگلرز کے ساتھ بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جھڑپیں رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...