Home سیاست ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد کو 10سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا تجویز

ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد کو 10سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا تجویز

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوروں کو بھاری جرمانے اور دس سال تک قید کی سزائیں دینے کے قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس فراڈ کرنے والوں اور ٹیکس چوروں پر پچیس ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کی مالیت کے برابر سو فیصد جرمانہ عائد کرنے اور اس کے لیے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔

تجویز میں بتایا گیا ہے جو لوگ ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونگے ان پر پچیس ہزار روپے یا چوری کردہ ٹیکس کی رقم کے سو فیصد کے برابر میں سے جو زیادہ رقم بنے گی وہ جرمانہ عائد ہوگا اور انکے خلاف اسپیشل جج پراسیکیوشن کرے گا.

حکومت کی تجویز ہے کہ پچاس کروڑ روپے مالیت تک کی ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور اگر ٹیکس فراڈ یا ٹیکس چوری کی مالیت ایک ارب یا پھر اس سے زائد ہوگی تو اس صورت میں دس سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...