Home Uncategorized امریکی ریاست ٹیکساس، میکسیکو میں شدید گرمی سے 125 افراد دم توڑ گئے

امریکی ریاست ٹیکساس، میکسیکو میں شدید گرمی سے 125 افراد دم توڑ گئے

Share
Share

واشنگٹن: امریکہ میں گرمی کی شدید لہر انسانی جانیں لینے لگی، میکسیکو میں 112 جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 13 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اموات ٹیکساس اور میکسیکو کی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں ہوئی ہیں، ہیٹ ویو سے متاثرہ علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ چکا ہے جس پر انتظامیہ نے شہریوں کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ باہر نکلنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

گرمی کی شدت سے ہیوسٹن کی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، متعدد نوجوان اور بزرگ شہری گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گرمی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے 50 سے زائد افراد کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا جن میں سے اکثریت کی عمریں 55 سال سے زائد ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...