Home سیاست سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے لئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد

سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے لئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد

Share
Share

اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ، پارلیمینٹیرینز اور آئینی مسائل کا تجزیہ و سفارشات اور حل  کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے 13 سینیٹرز کو نامزد کردیا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے لیے 13 سینیٹرز نامزد کردیے ہیں۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر نے پارلیمنٹ، پارلیمنٹیرینز اور آئین سمیت دیگر مسائل سے متعلق معاملات کا تجزیہ کرنے اور تجاویز پیش کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

 

سینیٹ سے خصوصی کمیٹی کے لیے نامزد 13 سینیٹرز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر منظور احمد، جمعیت علمائے اسلام کے پارلیمانی لیڈر عطا الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے پارلیمانی لیڈر محمد قاسم، مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے  پارلیمانی لیڈر ناصر عباس، نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جان محمد، مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر کامل علی آغا اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے پارلیمانی لیڈر حامد خان شامل ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...