Home نیوز پاکستان کلر کہار مسافر بس حادثے میں 13 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کلر کہار مسافر بس حادثے میں 13 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Share
Share

راولپنڈی: کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔

نجی کمپنی کی بس نمبر BSG-055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام اباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی آئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...