Home Uncategorized 14 سال کی عمر میں کپل شرما کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

14 سال کی عمر میں کپل شرما کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

Share
Share

بھارت کا مقبول ترین کامیڈی شو کرنے والے میزبان اور  اداکارکپل شرما نے اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پرتعیش زندگی گزارنے والے کپل شرما کی زندگی ہمیشہ سے ایسی نہیں تھی بلکہ انہیں اس مقام تک پہنچنے کے لیےکافی محنت کرنا پڑی۔

ایک انٹرویو میں کپل نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی نوکری آبائی شہر امرتسر میں کی تھی اور اس وقت ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔

 کپل کے مطابق وہ ایک پی سی او میں جزوقتی ملازمت کرتے تھے تاکہ وہ اپنا جیب خرچ نکال سکیں، اس وقت انہیں صرف 500 روپے ماہانہ ملا کرتے تھے۔ 

کپل شرما نے مزید بتایا کہ اس کے بعد وہ ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کرنے لگے جہاں ان کی تنخواہ فقط 900 روپے تھی، اس وقت اتنی گرمی ہوتی تھی کہ دوسرے شہروں سے آئےمزدور اپنے علاقوں میں واپس چلے جاتے تھے۔

کپل نے یہ بھی بتایا کہ وہ کام اپنے ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے کرتے تھے اور اس سلسلے میں گھر والوں کی طرف سے کوئی تقاضہ نہیں تھا تاہم  انہیں گھر سے پیسے مانگتے ہوئے شرم آتی تھی۔

گزشتہ دنوں  ایک انٹرویو میں کپل شرما نے خود سے منسوب 300 کروڑ ملکیت کی افواہوں پر زوردار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے علاوہ بھی کافی سارے پیسے ہیں جنہیں گنوا چکا ہوں، لیکن ان کے بارے میں سوچتا بھی نہیں ہوں۔

کپل کا کہنا تھا کہ  تمام تر آن اسکرین کامیابیوں کے بعد بھی میں خود کو مڈل کلاس ہی سمجھتا ہوں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...