Home سیاست انڈونیشیا میں مٹی کا تودا گرنے سے سونے کی کان دب گئی، 15افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں مٹی کا تودا گرنے سے سونے کی کان دب گئی، 15افراد جاں بحق

Share
Share

جکارتا: انڈونیشیا میں سونے کی ایک غیر قانونی کان پر مٹی کا بڑا تودا گر گیا جس میں 20 سے زائد افراد دب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا۔ تودا گرنے کے وقت وہاں 20 سے زائد افراد سونے کی تلاش میں مصروف تھے۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اب بھی 7 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں کو روکنا پڑا ہے۔ غیر قانونی کان ہونے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں۔

معدنی وسائل سے مالا مال انڈونیشیا میں ایسی کئی غیر قانونی کانیں موجود ہیں جو دور دراز علاقوں میں ہونے کی وجہ سے حکام کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...