Home نیوز پاکستان اسلام آباد کی حدود میں ہوٹلز،موٹلز،گیسٹ ہاوٴسز،شادی ہالز ودیگر پر 15 فی صد ٹیکس عائد

اسلام آباد کی حدود میں ہوٹلز،موٹلز،گیسٹ ہاوٴسز،شادی ہالز ودیگر پر 15 فی صد ٹیکس عائد

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی حدود میں ہوٹلز،موٹلز،گیسٹ ہاوٴسز،فارم ہاوٴسز،شادی ہالز،لانز،کلبز اور کیٹرنگ سروسز پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ریسٹورنٹس،کافی شاپس،فوڈ، آئسکریم پارلر،کافی ہاوٴسز،ڈیرہ فوڈ،ہٹ اور تیار شدہ فوڈ سپلائی کی سروسز فراہم کرنے والوں کو کریڈٹ کارڈ ،موبائل والٹ کیو آر کوڈ کے ذریعے ادئیگیوں پر 5 فی صد جب کہ کیش ادائیگی پر 15 فی صد ٹیکس عائد کردیا۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے فنانس بل 2023-24 کے ذریعے اسلام آباد کی حدود میں (ٹیکس آن سروسز) آرڈیننس 2001 میں ترامیم تجویز کردی ہیں۔

اس کے علاوہ سافٹ ویئر اور آئی ٹی بیسڈ سسٹم ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹس کی سروسز کی فراہمی پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی ہے جب کہ الیکٹرک اور ٹرانسمیشن سروسز کی فراہمی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...