Home نیوز پاکستان پنجاب میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ ،مزید 152 ملزمان گرفتار

پنجاب میں منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ ،مزید 152 ملزمان گرفتار

Share
Share

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، ایک روز میں 278 چھاپوں میں 152 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 278 چھاپے مارے گئے۔

چھاپوں کے دورران مکروہ دھندے میں ملوث 152 ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف 150 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 59 کلو گرام چرس ، 02 کلو ہیروئن اور 1834 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں کے 32 ہزار سے زائد چھاپے مارے جاچکے ہیں جن کے دوران مجموعی طور پرمنشیات فروشی میں ملوث 15689 ملزمان گرفتار کرکے 15 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 09 ہزار کلو سے زائد چرس، 157 کلو گرام ہیروئن، 267 کلو افیون، 44 کلوگرام آئس اور 1671389 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تعلیمی اداروں، ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اورمنشیات کی بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو دیگر اداروں کے تعاون سے قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...