Home Uncategorized انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک

Share
Share

سماترا: انڈونیشیا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 5 افراد لاپتا ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے جن میں 5 سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے 12 لاشیں نکالی گئی اور 7 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ مسلسل بارشوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جب کہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی 6 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...