Home سیاست نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

اسلام آباد: نومنتخب صدر آصف علی زرداری نے دوسری بار صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری اسلام آباد میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے بھی تقریب میں شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، اراکین اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

آصف علی زرداری نے ملک کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، آصف علی زرداری کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسری بار صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، نومنتخب صدر آصف علی زرداری 2008 سے 2013 تک پہلی مدت کےلیےصدر رہ چکےہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...