Home نیوز پاکستان پنجاب میں ڈینگی کے181 نئے کیسزرپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے181 نئے کیسزرپورٹ

Share
Share

لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے181 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے9 ہزار 693 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہورمیں گزشتہ روز 93، راولپنڈی میں25، گوجرانوالہ میں 25، ملتان میں16، نارووال اور فیصل آباد میں 6 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اٹک اور شیخوپورہ میں3، سرگودھا، ساہیوال اور لودھراں میں ڈینگی کے 2، 2، قصور، مظفر گڑھ اور ننکانہ صاحب میں ڈینگی کا 1، 1 نیا مریض سامنے آیا ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 155 مریض زیرِ علاج ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...