Home sticky post 5 190 ملین پاوٴنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر

190 ملین پاوٴنڈ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے، عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی درخواست بھی عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل مقرر کی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

Share
Related Articles

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز...

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...