Home سیاست 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ،چیئرمین پی ٹی آئی13 جولائی کو طلب

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ،چیئرمین پی ٹی آئی13 جولائی کو طلب

Share
Share

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔نیب راولپنڈی نے انہیں تفتش کےلیے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

نیب کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، جس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتش کےلیے 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب پیشی کے دوران اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل لائیں۔

ذرائع کے مطابق نوٹس کے ذریعے نیب نے بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز جبکہ شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن سمیت دیگر متعلقہ دستاویز طلب کرلی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...