Home sticky post 5 190 ملین پاوٴنڈزکیس،فیصلے کے 2 ماہ بعدبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

190 ملین پاوٴنڈزکیس،فیصلے کے 2 ماہ بعدبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

Share
Share

اسلام آباد:190 ملین پاوٴنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے اور مرکزی اپیل کے حتمی فیصلے تک فیصلہ اور سزا معطل کیے جائیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سزا معطلی کے بعد اپیل کی ہر سماعت میں موجود ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا،نئے پوپ کا انتخاب ہوگیا

ویٹی کن: ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں...

پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں...

نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد:چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ...

بھارت نے پاکستان میں ڈرون کیوں بھیجے؟

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد...