Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈز کیس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت

190 ملین پاوٴنڈز کیس ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت

Share
Share

راولپنڈی : احتساب عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو نیب تفتیشی افسر پر جرح کے لیے آخری مہلت دے دی۔

ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے انتظار پنجوتھہ ، نعیم پنجوتھہ اور فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے، نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے چار وکلا سلیمان صفدر، خالد یوسف مشال یوسف، عثمان گل ہیں جس میں پراسیکیوٹر عثمان گل بیمار ہیں ، باقی وکلاء کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیب وکلا نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ اگر عثمان گل بیمار ہیں تو ان باقی وکلا کو طلب کر کے ا?خری گواہ پر جرح کرائی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے وکلا صفائی خود ا?رڈر لائے کہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے، اب وکلا صفائی جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت کو التوا میں ڈال رہے ہیں۔

عدالت نے وکلا صفائی کو ہدایت کی کہ آپ کو آخری موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر پر جرح مکمل کریں۔

بشریٰ بی بی کے وکلاء صفائی کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر ہر صورت جرح کرنے کی ہدایت کر دی۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...