Home سیاست 190 ملین پاوٴنڈز کرپشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری

190 ملین پاوٴنڈز کرپشن کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے 190 ملین پاوٴنڈز کرپشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 190 ملین پاوٴنڈز کرپشن کیس کی سماعت جیل ہی میں کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت قانون نے جیل ٹرائل سے متعلق سرکولیشن سمری وزیراعظم کوارسال کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت جیل میں کیے جانے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، جس کے بعد وزارت قانون نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 190 ملین پاوٴنڈز کرپشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج محمد بشیر کریں گے، جس میں نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...