Home سیاست 190ملین پاؤنڈز ریفرنس ،بانی پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل

190ملین پاؤنڈز ریفرنس ،بانی پی ٹی آئی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل

Share
Share

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بشریٰ بی بی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر جرح مکمل کرلی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے جرح مکمل کرلی، تاہم دونوں پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو سماعت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ظہیر عباس چوہدری، عثمان گل، بیرسٹر علی ظفر و دیگر پیش ہوئے ہوئے۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انگریزی روزنامہ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے اور مجموعی طور پر 33 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...