Home سیاست ۔190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

۔190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس پر سماعت کی ، ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں وکلاء تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں، وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا۔

بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک موٴخر کردی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...