Home highlight جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد

جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد

Share
Share

سیول:جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔
یادرہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ ماہ ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکا میں نصف صدی بعد”اونی شیطان”نامی نیا پھول دریافت

ٹیکساس: امریکا میں نصف صدی بعد نیا پھول دریافت کر لیا گیا۔امریکی...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...

عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے...

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا

پشاور/اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم...